|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

اورماڑہ : اورماڑہ کے دیمی زر سمندر میں ٹرالرز مافیا کی ایک بار پھر غنڈا گردی، مقامی ماہی گیر بوٹ پر ٹرالر چڑھا دی گئی، ماہی گیر بال بال بچ گئے،

لاکھوں روپے مالیت کی بوٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، نقصان کا ازالہ کون کرے گا، متاثرہ ماہی گیر کی فریاد، تفصیلات کے مطابق اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز مافیا کی غنڈا گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا بدھ کی شب دیمی زر سمندر میں غیر مقامی ٹرالرز مافیا نے ماہی گیری میں مصروف ساجد قربان نامی مقامی ماہی گیر کی بوٹ پر ٹرالر چڑھا دی۔

مقامی ماہی گیر ساجد قربان اور ان کے خلاصی بال بال بچ گئے جبکہ ٹرالر کی ٹکر سے مذکورہ ماہی گیر کی لاکھوں روپے مالیت کی بوٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

جس سے ماہی گیر کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ معاملے پر نیو انجمن ماہیگیران اورماڑہ کے جنرل سیکرٹری مقبول بلوچ کا کہنا ہے کہ اورماڑہ کے سمندری حدود میں ٹرالرز مافیا کی غنڈا گردی اور مقامی ماہی گیروں پر حسب موقع بے جا حملوں سے مقامی ماہیگیروں کی جانیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر مقامی ٹرالرز مافیا کی غنڈا گردی سے مقامی ماہیگیر خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام ماہی گیروں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ واقعے کے متعلق متاثرہ ساجد قربان نامی ماہی گیر نے بتایا ہے کہ ٹرالرز کی ٹکر سے لاکھوں روپے مالیت کی بوٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے

لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے نقصان کا ازالہ کون کرے گا۔ متاثرہ ماہی گیر نے بتایا کہ محکمہ فشریز کے اعلی حکام اور ایم پی اے گوادر سے التجا ہے کہ نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

واضح رہے کچھ ہفتے قبل بھی ٹرالرز نے مذکورہ ماہی گیر کے جالے تہس نہس کر دیے تھے جس کے بعد مذکورہ ماہی گیر نے اپنی چھوٹی کشتی ساحل پر کھڑی کر کے دوسری بوٹ لے لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *