|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2024

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے سے مسائل

،بے روزگاری اورغربت میں کمی آئیگی گوادر تربت چمن پنجگور بارڈرزٹریڈ پر ناجائز بزورطاقت پابندیاں فوری ختم کی جائیں بلوچستان میں قانون ، عوام اور منتخب نمائندوں کی نہیں اسلام آباد اورپنڈی کی حکمرانی ہے جس کی وجہ سے عوام کی کوئی سنتا ہے نہ عوام پر خرچ کرنے کاکوئی سوچتاہے ۔

حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی ،امن کیلئے اور ظلم وجبر لاقانونیت جبر اورآمریت کے خلاف تحریک چلائیں گے نوجوان عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ ہمیں اپنے وسائل پر اختیار حاصل ہوجائے

اور ہم اپنے وسائل کی حفاظت کر سکیں بدقسمتی سے ظلم وجبر آمریت اور غیر قانونی عسکریت کے خلاف قانونی جدوجہد کی بھی اجازت نہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں اجلا س سے خطاب اور وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام سے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے ۔

بلوچستان کو ظلم وجبر لاقانونیت ،غربت سے نکال کر نوجوانوں کوروزگار ہنر اور تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں بلوچستان وسائل سے مالامال مگر بدعنوانی میں سب سے آگے ہیں بدعنوانی ختم کیے بغیر ترقی وخوشحالی آئیگی اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں دیانت دار قیادت ہی وسائل کی حفاظت اور عوام کو ترقی وخوشحالی دے سکتی ہے ۔ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ محب وطن ہیں مگر حکمران کرپشن وغفلت کا شکار ہوکر نوجوانوں کوحقوق، روزگار، تعلیم سے محروم رکھ کربدامنی پھیلا جارہی ہے جماعت اسلامی نفازاسلام ،جمہوریت کی بحالی ،آمریت کے خلاف ،حقوق کے حصول،ترقی وخوشحالی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے

حقوق کے حصول ،ظلم وزیادتیوں کے خلاف پارلیمان میں سب سے توانا آوازجماعت اسلامی کا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔بدقسمتی سے آئینی ترامیم ملک وقوم کی فلاح وبہود،ترقی وخوشحالی کی بجائے چند افراد کے مفادات کیلئے کیے جاتے ہیں ۔

نفرتوں،احساس محرومی، تعصب دوریاں ختم کرنے کیلئے بلوچستان کو نیک نیتی ودیانت داری سے ترقی دینے، نوجوانوں کوتعلیم وروزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ۔

بلوچستان میں حکومت اورمنتخب نمائندے صرف وعدے واعلانات کرتے ہیں لاپتہ افرادبازیاب ہورہے ہیں نہ بارڈرزکھلنے، روزگار کی فراہمی وسائل کی حفاظت ہورہی ہے ہر طرف مایوسی بدعنوانی اقرباء پروری اور سفارش کا دوردورہ ہے اہل پڑھے لکھے نوجوا ن ڈگریاں ہاتھوں میں لیے مایوسی کا شکار ہیں

جبکہ سفارشی ،نااہل ،رشتہ داروں کو نوازاجارہاہے عوام نوجوان حقوق کے حصول ظلم وجبر بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *