|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2024

کوئٹہ : جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے کہا ہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان اچھی دوستی ہے جرمنی کے پاکستان اور بلوچستان میں بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے

جن کی تکمیل سے نہ صرف بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مستحکم ہوگی جرمنی حکومت کوئٹہ پریس کلب کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 26لاکھ سے زائد رقم کی چیک صدر پریس کلب کوئٹہ کے حوالے کردیا

اس حوالے سے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کردیئے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر صدر پریس کلب عبدالخالق اور جنرل سیکرٹری بنارس خان بھی موجود تھے جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے مزید کہا کہ جرمنی کے قونصل جنرل کے دورہ پریس کلب کے موقع پر صدر پریس کلب نے اپیل کی تھی کہ ہم لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے

لہذا ہم کوئٹہ پریس کلب کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا چاہتے ہیں اس پر جرمنی حکومت نے 26لاکھ سے زائد رقم کی چیک صدر پریس کلب عبدالخالق بلوچ کے حوالے کی اور ایک معاہدے پر دونوں فریقین نے دستخط کردیئے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میر مراد بلوچ نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ جرمنی پاکستان کی مدد کررہی ہے

ہمارے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں کچھ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے ہمارا پہلا منصوبہ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کا تھا جو مکمل ہو ا اسی طرح 2017میں ریجنل خدمت خلق ہسپتال کا منصوبہ دیا

وہ بھی مکمل ہوا 2021میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی میں ڈاکٹروں کے لیے رہائشی فلیٹ بنائے چمن میں ویمن ٹریننگ سینٹر بنایا اسی طرح قلعہ سیف اللہ اور چمن میں ڈائیلائسز سینٹر بنائے بہت سے طلبا کو سکالر شپس دی

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات میں انہیں آفر دی کہ آپ جن طلبا کو حکومت بلوچستان کے خرچ پر یو کے بھیج رہے ہوں ان پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچہ آتا جبکہ اس کے مقابلے میں جرمنی حکومت 38لاکھ روپے میں فی طالب علم سکالر شپس دے گی ابھی تک گورنمنٹ آف بلوچستان کی جانب سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا گیا

ایک سوال کے جواب میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم بلوچستان کے صحافیوں کو بھی جرمنی لے جائیں اس کے لیے جرمنی حکومت اور کچھ حصہ حکومت بلوچستان شامل کریں تو ہم اس کے لیے تیار ہیں جرمنی حکومت کا واضح پیغام ہے کہ ہم نے آج تک کسی کو نقصان نہیں پہنچا یا

اور نہ ہی ہمیں کوئی نقصان پہنچائیں انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ جرمنی کا ڈائریکٹر کوئٹہ چیمبر میں تاجروں سے ملاقات کریں گے جس میں تاجروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *