|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان حکومت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر د واضلاع میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی میں 14نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے اور تھرٹ الرٹ موجود ہیں

جنہیں مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے دو اضلاع سبی اور کچھی میں 13نومبر کی شب 9بجے سے 14نومبر کی شام 6بجے تک موبائل فون ، سیلولر، انٹرنیٹ ، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اور وائرس لیس سروسز کو مکمل طور پر بند کیا جائے ۔

مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے نیٹ ورک اور انٹر نیٹ سر وس بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *