|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان کے بے روزگار فنکاروں نے نصیر محمد شہی کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں بچوں سمیت جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار ویلفیئر فنڈ غریب اور بے روزگار فنکاروں کیلئے ہے اسے غریب فنکاروں کی داد رسی پر خرچ کیا جائے غریب مسکین فنکاروں کے ساتھ ظلم زور زیادتیاں ہورہی ہے

فنڈ میں غیر فنکار اور سرمایہ داروں کو سیکرٹری کلچر اور کمیٹی ممبران نے شامل کیا ہے ان کا راستہ روکا جائے اور نوری نصیر خان کمپلیکس کے دروازے تھیٹر فنکاروں کے لئے کھولے جائیں

اور فنکاروں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ختم کیا جائے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آسکیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *