|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2024

کوئٹہ: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، اصغر علی ترین کی زیرصدارت جمعرات کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس منعقدہوا

اجلاس میں چئیرمین پی اے سی کے علاوہ ممبران کمیٹی زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، ایس ایم بی آر قمبر دشتی، ڈی جی آڈٹ شجاع علی ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی نے شرکت کی۔

کمیٹی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی کے ساتھ اجلاس میں طے کیا کہ آڈٹ رپورٹ کے پیرا کے مطابق تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بلایا جائے گا مختلف پروجیکٹوں کے لیے مختص تقریبا 19 ارب روپے کئی

سالوں سے مختلف ڈپٹی کمشنرز کے اکاونٹس میں موجود ہے جو خرچ نہیں کی گئی ۔

کمیٹی نے کہا کہ 2022-23 کے آڈٹ میں یہ پایا گیا کہ بلوچستان کے 10 ڈی سی کے اکاونٹس میں یہ رقم پڑی ہے کمیٹی نے طے کیا کہ اگر مطلوبہ رقم غیر استعمال شدہ ہے تو متعلقہ ڈسی سیز اس بابت اپنی رپورٹ پیش کرے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *