|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے

کہ جب ڈیورنڈ لائن کے اس پار اور اس پار ریاستی سطح پر ذمہ داران کیساتھ پرلت کمیٹی تمام تر لوازمات اور رابطے مکمل کرنے کے بعد بھی ڈیورنڈ لائن پر آمد و رفت کو کیوں کر بند رکھا گیا ہے؟

13 مہینوں سے جاری پرامن پرلت کا ایک ہی جائز اور برحق مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ اور تذکیرے پر آمدورفت و تجارت کو بحال کیا جائے اگر 22 نومبر سے پہلے دونوں ریاستوں کے سامنے پرلت کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے

سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا گیا تو 22نومبر کو شہدا وطن کی یاد میں منعقد جلسہ عام میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گیجو امسال پرلت کے شرکا کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر چمن پرلت کے مقام پر عقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا چمن شہر میں پاسپورٹ کے حامل افراد سے بھی پیسے بٹورے جارہے ہیں

جبکہ دروازے پر خواتین کی عزت تک محفوظ نہیں رہا چمن شہر میں انتظامیہ مدرسوں پر چھاپے شریف النفس شہریوں کی پکڑ دھکڑ انہیں دہشت گردی کی جانب راغب کرنے کی بلیک میلنگ کے طور پر استعمال میں لا رہے ہیں

جو قابل مذمت ہے ہمیں علما حق اور قبائلی معتبرین کی تضحیک توھین قطعا قبول نہیں

صوبہ بھر باالخصوص دکی ہرنائی ژوب شیرانی میں بدامنی کے واقعات مسلط کردہ دہشت گردی انتہاپسندی کی تسلسل ہے جو اب راز نہیں رہا

قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی قبائل کے ہاتھوں پکڑنا اور ان کی جانب سے بیان دینا پشتون وطن سے متلعق ہمارے خدشات کو یقین میں بدل دیا

جبکہ پشین قلعہ عبداللہ چمن اور دیگر اضلاع میں قبائل کی پشت در پشت آبا واجداد کی ملکیت کو قبضہ کرنا پنجاب کی بالادست اشرافیہ کی کارستانی ہے

جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کوئٹہ چمن ،کوئٹہ ژوب، کوئٹہ لورالائی قومی شاہراہوں پر دن دہاڑے مسلح جتھے سرعام ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصول کرتیہیں اگر حالات اسی طرح رہے تو بلوچ بیلٹ کی تو پہلے ہی درجہ حرارت آسمان کو چھو رہی ہے یہاں پر بھی حالات مشکل تر بن جائیں گے لہذا حکمران اشرافیہ ہوش کی ناخن لیکر حالات کی ادراک کرتیہوئے اس پر سنجیدگی سے سوچھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملت پال سیاسی جمہوری جماعتوں تاجر لغڑی اتحاد پرلت کمیٹی کے ہمراہ چمن پریس کلب باچاخان ہال میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما جاوید افغان پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما اعظم خان اچکزئی پرلت کمیٹی کے کنوینئر عبدالخالق حقمل تاجر لغڑی اتحاد کے رہنماں صدر صادق اچکزئی غوث اللہ کمانڈر عبدالولی منڈولی پشتون ایس ایف کے صوبائی چئیرمین رزاق عاصم اور ڈپٹی چیئرمین ایاز خان زیارتوال اور دیگر بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ

چمن پرلت کمیٹی کی جانب سے دونوں ریاستوں کے ذمہ داران کیساتھ پرلت کمیٹی نے خط وکتابت ودیگر واسطوں کے زریعے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کئے جس میں تمام باریکیوں کو ملحوظ خاطر بھی رکھا گیا

اور اس کو حتمی ڈرافٹ کے طور پر پیش کیا گیا پھر بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہو پارہا ہم آج آپ دوستوں کے توسط سے یہ امر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کی سنجیدگی کی نوعیت کو سمجھیں یہ ایک فرد خاندان جماعت کا مسئلہ نہیں

بلکہ یہ لاکھوں افراد اور ہزاروخاندانوں کیلئے زیست ومرگ کی حثیت رکھتا ہے

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

امسال شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 14ویں برسی شہید اسدخان اچکزئی کی چوتھی برسی اور ڈیورنڈ لائن کے دیگر شہدا نقیب شہید سرکء شہید ایوب شہید جانان شہید عمران شہید اور شہید معصوم بچے کی برسیاں پرلت کے مقام پر منائی جائیگی تاکہ ان ہزاروں افراد اور لاکھوں خاندانوں کیساتھ دکھ درد کی اس گھڑی میں انہیں اپنائیت کا احساس دلائیں کیونکہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسدخان اچکزئی اور دیگر شہدا اسی دروازے کی بندش اور رکاوٹوں پر جانیں قربان کر گئیاس کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے تیاریاں شروع کر رکھی ہے

اور انشاللہ 22نومبر کو عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پشتون افغان وطن کو درپیش مشکلات پر اظہارخیال کیا جائے گا انہوں نے چمن کیغیور اولس سے 22نومبر کو منعقد جلسہ عام میں شرکت کی اپیل بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *