|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ،روزگارکی فراہمی ،بدعنوانی کاخاتمہ دیانت دار قیادت کر سکتے ہیں

غریب عوام کے جگر گوشے لاپتہ ،بارڈروساحل کاکاروبار وتجارت بند ،حکمران غافل سیکورٹی فورسزکاروبارمیں مصروف ہیں ۔جماعت اسلامی ہر ظلم وظالم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہے ۔

بدقسمتی سے انصاف کی فراہمی ،امن کی بحالی ،ظلم رکھوانے میں ریاست اپناصحیح کردار ادا نہیں کر رہی ۔

لاتعلق افراد، مزدروں کو قتل قابل مذمت اور افسوس ناک ہیں ۔ریاستی ادارے ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقریب اوراجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ حکمران مقتدر قوتوں کی کی غفلت وسرپرستی کی وجہ سے بدعنوانی بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے

عوام الناس، علمائے کرام، نوجوان سماجی سیاسی قوتیں حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی حکومت ،اسٹبلشمنٹ سمیت ہر طبقہ کے مظالم بدعنوانی لوٹ مار کے خلاف ہر فورم پرا ٓوازبلند وعملی جدوجہد کر رہی ہے۔

بزورطاقت بلوچستان حکومت کو نظرانداز کرکے پاک ایران افغانستان بارڈرزبند کرکے سرحدی تجارت سے منسلک لاکھوں افرا دنواجون بے روزگار کر دیے گیے ہیں

روزگار فراہم کرنے والے بے روزگاری میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے دلوں کی آوازبن کرحقوق کے حصول کیلئے تحریک شروع کر رہی ہے ۔

جعلی حکمرانوں نے بدعنوان اسٹبلشمنٹ سے ملکر عوامی مسائل ،بدعنوانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔سابقہ حکمرانوں ،مقتدرقوتوں ،اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار کا کوئی احتساب کرنے والانہیں اسی وجہ سے بدعنوانی میںا ضافہ ہورہاہے بلوچستا ن میں احتساب کے ادارے صرف بیانات میں نظر آتے ہیں

قدرتی معدنی وسائل پر قبضہ اور انہیں ہڑپ کیا جارہا ہے سب کچھ معدنی وسائل کو ہڑپ کرنے زیادہ سے زیادہ لوٹ مار کرنے کیلئے کیے جارہے ہیں عوام ،

علاقوں کی ترقی مسائل کے حل کاکسی کوفکر نہیں جماعت اسلامی ان مظالم زیادتیوں پر خاموش نہیں رہے گی مقتدرقوتیں ان کی آلہ کارساسی قوتیں حقیقت کے برخلاف غلط بیانی دھوکہ دہی اور بے عمل اعلانات کرکے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *