|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی ہی قانون کی حکمرانی کو سچی بنیادیں فراہم کرتی ہے اور بروقت سماجی انصاف انسانی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے کی عظیم اکثریت کی تمام سیاسی و معاشی سرگرمیوں میں شرکت و شمولیت کو یقینی بناتا ہے.

گورنر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک “مفاد خلق ” کو اپنے تمام منصوبوں اور پالیسیوں کے مرکز میں رکھتے ہیں، شہریوں کی آواز کو سنتے ہیں،

جائز شکایات کا ازالہ کرتے ہیں اور ان کے حقوق واختیارات کی پاسداری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہیں

جو اچھی حکمرانی کی روشن قابل تقلید مثالیں ہیں. یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی محتسب میں درخواست دینے والے سائلین اور مختلف محکموں کے بارے میں شکایات کرنے والوں کی ہفتہ وار سماعت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت، جوابدہی اور شرکت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمیں تمام پبلک انسٹی ٹیوشنز عوام کی ضروریات اور شکایات کیلئے جوابدہ بنانے ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری کو موثر بنانے، وسائل، میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں اور پروموشن اور ہر قسم کی بیضابطگیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ غریب لوگوں کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے ایک اچھا ادارہ ہے. خاص طور پر وہ لوگ جو بھاری قانونی فیس برداشت نہیں کر سکتے،

ہم مختلف طریقوں سے سماجی انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *