|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

کوئٹہ: حلقہ پی بی 44 سریاب کے 16پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کے مطابق دو بارہ انتخابات کے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جمرہ کو عامر ولاز سریاب روڈ کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی صدر نیشنل پارٹی اسلم بلوچ منعقد ہوا

اجلاس میں مزکورہ سولہ پولنگ اسٹیشنز سے تعلق رکھنے والے پارٹی ذمہ داران اور ووٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ 2024 میں الیکشنز کو جس انداز سے اکشن میں تبدیل کردیا گیا

اسے بلوچستان کے عوام نے قبول نہیں کی اور بلوچستان مزید زبوں حالی کا شکار ہوا بدامنی کرپشن انارکی انتہا پسندی میں اضافہ ہوا نوجوانوں کا اعتماد پارلیمنٹ و جمہوریت سے اٹھ گیا

ایسے لوگوں کو بھاری رقم وصول کرکے عوام کے نمائندگی کے منصب پر بٹھایا گیا جن کا عوام سے کوسوں دور کا بھی تعلق نہیں تھاآج ایک بار پھر عوام ان دھاندلیوں کا خمیازہ بھگتنے کے لیے الیکشن جیسے تکلیف دہ مرحلہ سے ان ہی سوداگروں کی بدولت گزر رہا ہے

اور فارم 47 کے پیداوار الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کے تگ و دو میں ہیں مگر انہیں بھاگنے نہیں دینگے اکیس نومبر کا سورج فارم 47 کے پیداوار کے لیے یوم شکست ہوگی اور جیت نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عطا محمد بنگلزئی کی ہوگی جو پہلے ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں ،

اجلاس سے مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار ملک نصیر شاہوانی عارف کرد حاجی بابل بنگلزئی نے بھی خطاب کیا اور حاجی یاسر بنگلزئی نے مزکورہ پولنگ اسٹیشنز کیحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *