|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے وضاحت کی ہے کہ سوئی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز پر متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور رہے گی۔

یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں پی پی ایل نے کہ ہے کہ سوئی پیٹرولئیم کنسیشن معاہدے پر دستخط اور لیز میں مخصوص شرائط کی تکمیل پر ہے سوئی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز کی صورتحال واضح کرنا چاہتے ہیںکہ کمپنی وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کی بنیاد پر حالیہ خبروں میں شائع ہونے والی سوئی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے بارے میں توضیح دینا چاہتی ہے۔

کمپنی اس بات پر زور دیتی ہے کہ متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور رہے گی۔ ڈی اینڈ پی ایل پر عملدرآمد کا انحصارسوئی پیٹرولئیم کنسیشن معاہدے پر دستخط اور لیز میں مخصوص شرائط کی تکمیل پر ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایل حالیہ اشاعت کی وجہ سے ممکنہ غلط فہمی کو دور کرنا چاہتی ہے اور حکومت بلوچستان (جی او بی) کے ساتھ مثبت اور اشتراکی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور کمپنی بلوچستان حکومت کے ساتھ فعال رابطے اور ڈیرہ بگٹی، سوئی سمیت پورے بلوچستان میں مقامی آبادیوں کی ترقی اور فلاح و بہبودمیں شمولیت جاری رکھنے کے عزم پر بدستور قائم ہے۔

مذکورہ بالا کے باوجود، پی پی ایل لیز کی مدت کے دوران تقریباً58.5 ارب روپے بلوچستان حکومت کو لیز ایکسٹینشن بونس اور پروڈکشن بونس کی مد میں ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *