|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلی کے مشیر برائے کھیل مینہ مجید نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکیت قرار دیا ہے انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت جبکہ زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں ریلوے اسٹیشن پر نہتے مسافر جن میں بچے خواتین شامل ہوتی ہیں انہیں نشانہ بنانا صرف اور صرف غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے اور ملک میں افراتفری و انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں آنیوالی معاشی سیاسی و انتظامی استحکام دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی اس لئے پبلک مقامات اور نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر عدم استحکام کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ہماری حکومت اور فورسز دشمن سے نمٹنے اور انکی سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جلد دشمن کو عبرتناک انجام سے دو چار کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *