کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر طریقے سے بلوچستان حکومت کو سپورٹ کررہی ہے ملک سے دہشتگردی ختم کریں گے ہم نے پچھلے ایک ہفتہ میں چار سے پانچ خودکش پکڑے ہیں ، اس وقت نارمل حالات نہیں ہیں،
دہشت گرد اب خودکش حملہ آوروں کو استعمال کررہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے دھماکے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمیوںکی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر ہو نے والے نا خوشگوار واقعے کی تحقیقات کے لئے وزیر اعظم نے احکامات جا ری کر دئے ہیں ، ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی فراہم کرنا ریلوے پو لیس کی ذمہ داری تھی ،
ایسا نہیں کہ بلو چستان میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ رو نماء ہو تو میں کوئٹہ آئوں گا ویسے بھی کوئٹہ دورے پر آتا رہا ہوں 5سے 7 ماہ کے دوران میرا دسواں دورہ ہے وفا قی حکومت کا بلو چستان حکومت کو ہر قسم کا تعاون حاصل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا مقا بلہ صرف حکومت اور سیکورٹی فورسز نے نہیں بلکہ عوام نے بھی مل کر مقابلہ کرنا ہے دہشتگردی کی لہر آئی ہے لیکن ہم اس لہر کو ختم کر کے دیکھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 1ہفتے کے دوران 4سے 5دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جنکا ان دنوں میں دھما کے کرنے کا پلان تھا ہم سب اس وقت مل کر لڑ رہے ہیں ، اس وقت جنگ کے حالات ہیں یہ کوئی چوری یا ڈکیتی کی واردات نہیں ۔
Leave a Reply