کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کی دھماکے کی مذمت اور انسانی جانوں کا ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ معصوم و بے گناہ لوگوں کا نشانہ بنانا انسانیت کی توہین ہے
بیگناہ شہریوں کی زندگیوں کو دہشت گری سے چھین لینا شدید طور پر قابل مذمت ہے نیشنل پارٹی ریلوے اسٹیشن دھماکے کو افسوسناک قرار دیتی ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ حکومت شہریوں کا تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اربوں روپے امن وامان پر خرچ کرنے کے باوجود امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں۔نیشنل پارٹی شہید ہونے والوں افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
Leave a Reply