کوئٹہ: کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پراپرٹی کی لیز اور کرائیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ،کیو ایم سی کی 900جائیداد میں سے کچھ پراپرٹی ایسی بھی جن کا خود کارپوریشن کے افیسران کو علم نہیں ہے،
کارپوریشن کی کئی عمارتیں اونے پونے داموں کرایہ پر دی گئیں تو کئی عمارتوں کا کرایہ سرکاری خزانے کے بجائے جیب میں جانے لگا،
محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردیں ۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کی جائیداد اونے پونے کرائیے پر دینے اور کرائیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،
محکمہ اینٹی کریشن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پانچ سال کا رکارڈ طلب کرلیا ہے ،،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیو ایم سی کی کئی عمارتیں موجودہ اور سابق آفیسران نے اپنے ناموں پر الاٹ کرارکھی ہیں
وفا روڈ سمیت شہر میں کیو ایم سی کئی جائیداد ایسی ہیں جن کا آفیسران کوعلم نہیں ہے ایک عمارت کی لیز 1985 میں ختم ہوگئی مگر وہ اب بھی بغیر کرائیے کے اسی شخص کے استعمال میں ہے کئی عمارتین ایسی ہیں جن کی لیز ختم ہونے کے بعد اب اسکا کرایہ سرکاری خزانے کے بجائے افیسران اور اہلکار وصول کررہے ہیں ۔
Leave a Reply