|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2024

کوئٹہ دھماکے کے بعد متاثرہ اسٹیشن سے ریل آپریشن بحال کردیا گیا ہے اور ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔

پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن مکمل بحال کر دیا گیا ہے اور جعفر ایکسپریس و چمن پیسنجر کوئٹہ سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ اسی طرح بولان ایکسپریس بھی کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

ریلوے کے مطابق کوئٹہ اسٹیشن پر میڈیکل اور امدادی ٹیمیں موجود ہیں جب کہ کنٹرول آفس میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ریلوے انکوائری کے نمبر 117 سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔