|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2024

کوئٹہ:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیابلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا سرفراز بگٹی اور محسن نقوی نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے۔اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *