|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مند کے علاقے مہیر میں گھروں کو قبضہ کرنے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کے دعویدار ہی عوام کی جان ومال کے پیچھے پڑے جو انتہائی شرمناک و قابل مذمت ہے۔

نیشنل پارٹی مند مہیر کے علاقہ مکین کی ان کے گھروں سے بے دخلی و قبضہ کرنے کے ایف سی کی منفی اقدام کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتی ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ ایف سی اپنی غیر اخلاقی و غیر قانونی رویہ کی وجہ سے عوام کو روانہ تذلیل کا نشانہ بناتا ہے۔

جو کہ شدید طور پر قابل گرفت و مذمت عمل ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ مند مہیر کے عوام گزشتہ کی روز سے اپنے گھروں کی بازیابی اور ایف سی کی قبضہ گیریت کے خلاف احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہیں۔

طاقتور عناصر احتجاجی دھرنے میں بیٹھے مظاہرین کو مختلف انداز سے ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

نیشنل پارٹی ان منفی اقدامات کو انسانی آزادی پر سمجھتی ہے۔

بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایف سی کی عوام دشمن اقدامات کی روک تھام کریں اور مند مہیر کے عوام کو ان کے گھر واپس کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *