گوادر ؛ ضلع خضدار،ضلع کیچ اور ضلع گوادر میں تمام موبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کردینے کا احکامات جاری تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار،ضلع کیچ تربت اور ضلع گوادر میں تمام موبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں
اس سلسلے میں زرائع نے بتایا کہ ضلع پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا پہلے سے بند ہیں اور ابھی خضدار،کیچ اور گوادر کے ڈیٹا کو بھی بند کردینے کے احکامات جاری کیے ہیں
تاہم دوسری جانب حکومتی زرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے
تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ گھمبیر سیکورٹی حالات کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
Leave a Reply