|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2024

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں بے روزگاری ،کاروبار وتجارت کی بندش،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جمعہ 15نومبر کو بھر پور احتجاج اورآئندہ لائحہ عمل ،

مشاورت واقدامات تجویزکرنے کیلئے 16نومبر ہفتہ کو بلوچستان کے قائدین ،علمائے کرام ،سیاسی قبائلی رہنمائوں کا آل پارٹیز کانفرنس منعقدہوگا بلوچستان کے مسائل طاقت ،عسکری آپریشن ،دھمکی ،گالی اورمصنوعی حکمران مسلط کرنے سے نہیں حقوق ،

روزگار کی فراہمی،امن کی بحالی،لاپتہ افرادکی بازیابی، کاروبار ،تجارت پر قبضہ ختم کرنے وسائل چند خاندان وافراد کے بجائے عوام پر خرچ کرنے سے حل ہوگا ۔

مستونگ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بدامنی پھیلائی گئی ہیں جماعت اسلامی کارابطہ عوام مہم جاری عوام الناس نوجوان جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کرکے حقوق کے حصول ،

ظلم وجبر ،بدعنوانی اورلوٹ مار کے خلاف جدوجہد میں ہماراساتھ دیںان خیالات کاا ظہارانہوں نے کوئٹہ میں تقاریب سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا

انہوں نے کہاکہ سالانہ عوام کی حفاظت کیلئے اربوں فنڈز خرچ کیے جاتے ہیں مگرعوام کی جان ومال محفوظ نہیں عوام کی حفاظت کیلئے رکھے گیے ہڑپ ہورہے ہیں ۔

خفیہ واعلانیہ فوجی آپریشن ،ٹرکوں ،کوئلہ جلانے اورڈرائیورزکو شہید کرنے وعوام کے خلاف آپریشن کے نام پر طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔

بجٹ میں اسی ارب سیکورٹی کے نام پر رکھنے ،حکومت کو بھاری ٹیکس دینے کے باوجودعوام محفوظ ہیں نہ سکول کے بچے اورنہ ہی ٹرک ڈرائیورزوٹرانسپورٹرزمحفوظ ہیں

ان حالات میں بلوچستان کے مظلوم عوام کریں تو کیا کریں بدقسمتی سے پرامن احتجاج کرنے پر پابندی ا ن مظلوموں اورحقوق کے لیے آوازاُٹھانے والوں کو دہشت گردوغدار کا نام دیکر وسائل پر قبضہ کیاجاتا ہے ۔

بدعنوانی میں بلوچستان سب سے آگے نہ ترقیاتی فنڈزمحفوظ ہیں نہ سیلاب زدگان کیلئے جمع کیا گیا فنڈزوامدادی سامان ہر طرف لوٹ مار کو رواج دیاجارہے ایمانداری دیانت داری ناپید ہورہی ہے

لٹیروں کاساتھ دیکر ملک وملت اورقوم ووسائل لوٹی جارہی ہے ۔

حکمران مقتدر قوتیں طاقت کے استعمال اورفوجی آپریشن کو مسائل کا حل سمجھنے کی غلطی نہ کریں ۔

کرپٹ ٹولہ مقتدرقوتوں کیساتھ ملکر قومی دولت ،حکومتی وسائل ،جائیدادوں پر قبضہ کیا گیا ہے

حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورامن وبدعنوانی ختم کرنے کیلئے عوامی انقلابی مذاحمت کی ضرورت ہے جب تک ہم متحد ہوکر اخلاص کیساتھ جمہوری مذاحمت نہیں کریں گے لوٹ ماراور بھتہ خوری بدعنوانی جاری رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *