|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2024

کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر فاروق احمد خان ، ریجنل منیجر وحید جمانی ترجمان سلمان صدیقی ، علماء کرام ،حبیب اللہ شاہ چشتی، مولانا عبدالسمیع آغا، پروفیسر قاری ارشد یامین، علامہ ہاشم موسوی ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، بی یو جے کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور سمیت دیگر نے کہا کہ گیس قدرتی نعمت ہے اس کے ضیاع کو روک کر صارفین مالی اور جانی نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

کمپنی سندھ اور بلوچستان کے 32 لاکھ صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے نئے کنکشن کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میںسوئی گیس کمپنی کی جانب سے موسم سرما کے دوران آگاہی مہم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ریجنل میجنر گیس کمپنی وحید جمانی جنرل مینجر بلوچستان فاروق احمد ترجمان ایس ایس جی سی سلمان فاروقی اور علما کرام نے کہا کہ سردیوں میں بلوچستان کے لوگوں کی ضرورت پوری کی جارہی ہے

ہر سال گیس کے وسائل کم ہورہے طلب اور رسد کی خلیج بڑھتی جارہی ہے 400 ایم ایم سی کی کمی ہر سال ہوجاتی ہے سندھ اور بلوچستان کے 32 لاکھ صارفین کو بلا تعطل گیس کی مسلسل فراہمی کے لئے نئے کنکشن دینے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے اور مزید لائنوں کی بچھائی اور ان کی مرمت پر کام جاری ہے

2لاکھ صارفین کی سردی کے موسم میں ضرورت پوری کرنے کے لئے کوشاں ہیں مقررین ،علما کرام اور صحافیوں نے گیس پریشر میں کمی اور بھاری بھر کم بلوں سمیت صارفین کو درپیش دیگر مسائل کے بروقت ادراک کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کے لئے ون ونڈو آپریشن ناگزیرہے

صارفین اپنے مسائل کے حل کیلئے جب کمپنی کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں مختلف شعبوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں جس سے صارفین کو ذہنی کوفت اٹھانی پڑتی ہے اور ان کا وقت ضائع ہوتا ہے

اس لئے گیس صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے مطالبات اور تجاویز سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے اعلیٰ اور اوگرا سمیت حکومتی حکام کے سامنے رکھیںتاکہ ان مشکلات کو دور کیا جاسکے۔

گیس حکام میٹر اتارنے اور دیگر معاملات میں قوانین کا احترام کرتے ہوئے صارفین کو تنگ نہ کریں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بلا جواز ٹیکسز کو ختم کرکے لوگوں کو ریلیف دیں اور عوامی مسائل کے ادراک کے لئے کمپنی حکام طریقہ کار کو آسان بنائیں گیس چوری کی بڑی وجہ بڑھتا ہوا

ٹیرف اور دیگر کمپنی کی جانب سے سخت اقدامات اور کمپنی کے چند لوگوں کی جانب سے لوگوں کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے یہ غلط اقدامات سر انجام دیئے جاتے ہیں

علماء کرام گیس چوری کی روک تھام اور سردیوں میں گیس چولہے اور ہیٹر بند کرکے سونے سے قبل لوگوں کو آگاہی فراہم کریں تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔ اس موقع پر تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *