|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ بلوچ پشتون نوجوان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے جھگڑنے سے گریز کیا جائے

کالج انتظامیہ ، پرنسپل غیر جانبدارانہ رویہ اپناتے تو طلباآپس میں دست و گریبان نہیں ہوتے ابتدائی دنوں سے شفاف طریقے سے الاٹمنٹ کئے جاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی پارٹی سمجھتی ہے کہ بلوچ پشتون طلبا بلوچستان کے سرزمین کے سپوت ہیں

انہیں متحد ہو کر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا چاہئے کیونکہ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی حوالے سے دیگر صوبوں سے بہت پیچھے ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے طلباو طالبات تمام توجہ تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دیں

تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ ہم بی ایم سی کے مسئلے کو گفت و شنید سے حل کرائیں تاکہ ہاسٹل کھل جائیں کیونکہ دوسرے علاقوں سے آئے طلبامشکلات کا شکار ہیں حکومت ،

کالج انتظامیہ فوری طور پر اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرے اور کالج انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرے بی این پی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے بلوچ ، پشتون طلباآپس میں شیروشکر ہوں –

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *