|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2024

چاغی : چاغی بازار لشکراب چوک پر بارڈرز کی بندش کے خلاف ، احتجاج اور مظاہرہ چاغی کے معتبرین مولوی ضیاء الرحمن ، سید حکیم شاہ بلانوشی، حاجی درویش بلانوشی،سید غلام دستگیر بلا نوشی ، عطاء الرحمن بڑیچ،سردار ابراہیم سمالانی ،حاجی رحمدل لانگو,سردار علی دوست مینگل ،سید مہیم داد بلانوشی کے قیادت میں چاغی بازار لشکراب چوک پر احتجاج اور مظاہرہ ،چاغی لشکراب چوک پر مظاہرین سے مولوی ضیاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاغی بارڈر نور وہاب کے بندش سے سرحدی علاقوں میں بسنے والے رہائشی نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ نور وہاب گیٹ پاک افغان سرحد پر واقع ہیں گزشتہ ایک سال سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے چاغی کے عوام سخت پریشان ہیں

انھوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت بارڈر کے قریب رہائشیوں کے لئے راہداری سسٹم رائج کریں تاکہ بارڈر کے قریب لوگ اپنے اپنے کاروبار کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے نور وہاب گیٹ کی بندش سے چاغی سمیت پورے بلوچستان میں شدید مالی بحران پیدا ہوگیا ہیں لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل چاغی کے عوام محب الوطن لوگ ہیں اور انہوں نے ہر وقت پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج ملکی سالمیت کی دفاع کررہی ہیں یہاں کے عوام بھی ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی میں پیچھے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی ، اور آئی جی ایف سی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ چاغی نور وہاب گیٹ کو کھولا جائیں ایک میکانزم بناکر باڈر کے لئے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *