|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2024

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرکراڑو کے مقام پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی اپنے تین ساتھیوں سمیت جاں بحق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حب سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماء میر مہر اللہ محمد حسنی کوئٹہ سے حب جا رہے تھے

جب ان کی گاڑی کراڑو پہاڑی کے مقام پر پہنچی تو نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر مختلف سمتوں سے فائرنگ کر دی جس کے باعث میر مہر اللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گئے،

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز سمیت دیگر سیکورٹی فورسیز کی بھاری نفری جائے واردات پر پہنچی لاشوں کو مقامی ہسپتال پہنچانے کے علاوہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

دریں اثناء لیویز کی جانب سے کوئٹہ اور کراچی کی جانب آنے جانے والی ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا علاقے کو مکمل کنٹرول میں لینے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *