|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2024

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے جبکہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے عظیم سپوتوں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا

ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہرنائی میں شہید ہونے والے میجر حسیب نے نہایت جرات و بہادری سے کارروائی میں فورسز کی کمانڈ کی اور تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

اس دوران انہوں نے اپنے ایک ساتھی حوالدار نور محمد کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا،

قوم کو اپنے ایسے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کردی اور دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے شہدا کے خون کی مقروض ہے

ان کی عظیم قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے لواحقین سے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *