|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2024

کوئٹہ: جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی فارق خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گیس پریشر کے مسئلے کو حل کیا جا رہا ہے،

کوئٹہ میں پچاس کروڑ کی لاگت سے گیس کے مختلف پراجیکٹس مکمل کئے، جس سے پریشر کا مسئلہ حل ہوگا،کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا موسم سرما میں گیس کے استعمال میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے،

آگاہی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی فارق خان نے کہا مہم کا مقصد شہریوں کو گیس کے استعمال کے حوالے سے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے

سوئی گیس کے دفتر سے گاڑیاں شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے مختلف علاقوں کو روانہ کردی ہے،انہوں نے کہا گیس کا استعمال احتیاط سے کریں،بے احتیاطی حادثات کا سبب بنتی ہے،

غیرمعیاری پائپ ، ہیٹر اور کمپیریسر کی وجہ سے بھی حادثات ہوتے ہیں،انہوں نے کہا سوتے وقت ہیٹر بند کردیں ، تاکہ حادثے کا شکار نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گیس کمپنی میں ہوتی ہی نہیں،ضرورت کے مطابق لوڈ منیجمنٹ کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ ہائی کورٹ کے حکم پر ننانوے فیصد صارفین کو گیس بل کے مد میں ریلیف دیا ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *