|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

اسلام آباد :  پی ٹی اے نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور پر معطل ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

اعلامئے کے مطابق مجاز اداروں کی ہدایت پر بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں، یہ اقدام ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروسز کی عارضی معطلی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *