|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

مستونگ: مستونگ میں سردیوں کا سیزن شروع جبکہ شہر و گردونواح میں سوئی گیس پریشر ہی نہیں بلکہ گیس ہی غائب ہے رہی

سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ و بار بار کی ٹریننگ پورا کررہا ہے، شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں تفصیلات کے مطابق مستونگ کا شمار بلوچستان کے سرد علاقوں میں ہوتا ہے اب جبکہ سردیوں کا سیزن بھی شروع ہوگیا اور سردی کی شدت میں کافی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے،

بکہ سردی میں مستونگ شہر و گردونواح نواح میں سوئی گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہوگیا ہے، سٹی کے چند ایک مخصوص علاقوں میں سوئی گیس کی ہلکی پریشر ہے مگر سٹی کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر تو کجا گیس ہی نہیں ہے نہ سوئی گیس اور نہ ہی پریشر مگر سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو دس سے بیس ہزار کے باری برکم بل ارسال کیا جارہا ہیں

جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی و اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے،

دوسری جانب کیسکو کی جانب سے بھی مسلسل صارفین کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار کی ٹریننگ کی ظلم و ناانصافی کا سامنا ہے، جو انتہائی افسوسناک اور قابل گرفت عمل ہے، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے سے گھروں میں بچوں بزرگوں کو گرم رکھنے اور صبح سکولوں کے بچوں کو ناشتہ کرانے میں بھی سخت مسائل و مشکلات کا سامنا ہے،

مستونگ کے سیاسی و عوامی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی چیف آف سراوان، ڈپٹی کمشنر مستونگ و دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے اور صارفین کے مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی گیس پریشر مکمل بحال اور بجلی کی لوڈشڈنگ و ٹریننگ کے مسائل فوری دور کرنے مشکلات سے نجات دلایا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *