|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

پنجگور: بلوچستان میں مختلف علاقوں اور اضلاع میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ بحال جبکہ پنجگور میں تاحال بحال نہیں ہوسکے تفصیلات کے مطابق بلوچستان تربت، گوادر، زیادت، مسلم باغ، قلات سمیت بلوچستان کے حالیہ مختلف شہروں میں بند موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں

لیکن بلوچستان کے علاقے پنجگور کے گزشتہ چار سال سے بند موبائیل ڈیٹا انٹرنیٹ تاحال بحال نہیں ہوسکے جس سے کاروباری لوگوں طلبا صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

پنجگور کے عوامی سیاسی حلقوں نے پنجگور میں موبائیل انٹرنیٹ بندش کو عوام کے ساتھ زیاتی اور ناتوانی سلوک قرار دیتے ہوئے حکومت اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور کے موبائیل انٹرنیٹ کو فوری طور پر بحال کرکے عوام کے اندر بے چینی ناانصافی کو بند کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *