|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دوبلوچستان مہم کی جدوجہدمیں سیاسی، جمہوری قوتوں کوشامل کرکے عوام کوحقوق، روزگار فراہم کرنے، دہشت گردی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیزکریں گے پرامن علاقوں میں بدامنی،لوگوں کوغائب کرنے، تجارت، بارڈر، روزگار وسائل پر سے ناجائز قبضہ ختم کرنے سے مسائل، مشکلات، پریشانی اوربدامنی میں کمی آسکتی ہے

۔لورالائی،دکی،ژوب،زیارت سمیت پرامن علاقوں میں بدامنی،کوئلہ ٹرکوں کوجلانے،منشیات فروشوں کی آزادی کے خلاف جمہوری قوتوں کوبیدارہوناہوگا۔ لورالائی کے شہری وعوام قلت آب،قبضہ مافیا،بدامنی،چوری ڈکیتی۔حکومت رٹ ختم،دہشت گردی کاشکارہیں

منشیات فروشوں کی آزادی کی وجہ سے منشیات کاکاروبارترقی کرگیاہے۔

مین شاہراہیں تباہ،آمدورفت میں مشکل آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں حق دوبلوچستان مہم کے سلسلے میں عظیم الشان” امن جلسے” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امن جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری صوبہ نورالدین غلزئی امیر ضلع لورالائی عبدالحمید ناصر سیکرٹری ضلع محمد نعیم کاکڑ،نائب امیر محمد عظیم خروٹی دوست محمد ناصر مولانا داداللہ اخلاص حمزہ زئی،طاہرایبک،کمانڈر شاہ محمد زخپیل کریم ناصر اور دیگر نے خطاب کیا۔

قبل ازیں جماعت اسلامی پہنچنے پرشہریوں اور کارکنان نے قائدین کااستقبال کیا المرکز اسلامی لورالائی سے کوئٹہ روڈ کبابش ہوٹل تک جلوس نکالا اور جلوس کی صورت میں قائدین کو جلسہ گاہ پہنچایا

امن جلسہ سے مقررین نے خطاب میں کہاکہ مقتدرقوتوں حکمرانوں کوعوام کے مسائل مشکلات، اغوا برائے تاوان، بے روزگاری بدامنی سے کوئی سروکار نہیں

انہیں بلوچستان کے وسائل سے مطلب ہے بارڈرز کو بھی ذاتی مفادات، زیادہ مراعات، بھتہ، رشوت، زیادہ مالی فائدے کی وجہ بند کیا گیاہے

بلوچستان کے حقوق کیلئے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کردی ہے انشا اللہ جمہوری قوتوں کے تعاون سے بلوچستان کوحقوق دلائیں گے عوام ہماراساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *