|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قلات کے علاقے جوہان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن و امان کی صورتحال کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے کیونکہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے دیرپا امن و امان بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔گورنر مندوخیل نے دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *