کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے پروفیشنل پینل نے 10 میں 7 عہدوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ صدر کے عہدے پر انڈیپنڈنٹ پینل کے میر عطا اللہ لانگو کامیاب قرار پائے۔
گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
انتخابات میں صدارتی امیدوار کے عہدے پر خالد کبدانی375،میر عطا اللہ 457 عبدالمالک بلوچ 62،
سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے جمیل بوستان 344،فیض آحمد 319، عمر ڈوگر221،
نائب صدر کوئٹہ کے عہدے کیلئے غلام حیدر مینگل 326،عصمت اللہ اچکزئی 415،مدثر ندیم 138،
نائب صدر ژوب کے عہدے کیلئے شبیر کھیتران 319،موسی جان کاکڑ 438 نعمت بٹے زئی 118،
نائب صدر قلات کے عہدے کیلئے اکرم بلوچ 349، الہی بخش مینگل 358، منیر آحمد بنگلزئیء 170،
جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے نجب الدین آغا 403،ولی بڑیچ 325، اسحاق ناصر 156،
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے سمیرا عابد 399،فیصل قریشی 343،امین اللہ نورزئی 140،
فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے ایاز کاکڑ 417،محب اللہ کاکڑ 334،شمس الھدی 133،
لائبریری سیکرٹری کے عہدے کیلئے ناصر حسین جمالی 308،سنان ہوت 356،بلال یوسفزئی266،
پریس سیکرٹری کے عہدے کیلئے عبدالقادر 392،محمد قسیم 324،ندا بشارت نے173 ووٹ حاصل کئے۔
Leave a Reply