|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

چمن:  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی قربانیوں کی بدولت نہ صرف فعال ومنظم ہے

بلکہ اکابرین کے متعین کردہ اہداف کی جانب قریب تر ہے شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی قومی ننگ وناموس پر جانیں تو قربان کر گئے لیکن پشتون ولی افغانی ننگ پر سمجھوتے کیلئے تیار نہ ہوئے حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے امن وامان بد سے بدتر کی جانب تیزی سے گامزن ہے

ڈیورنڈ لائن پر تجارت کی بندش سے نوجوان منشیات کی طرف راغب ہورہے ہیں

کمسن طالب علم مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی حکومتی اور ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

22نومبر کو شہدا وطن اور شہدا پرلت کے موقع پر غیور پشتون اولس قبائلی عمائدین علما کرام نوجوانوں سول سوسائٹی سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں

فعال ومنظم تنظیم کے بغیر اکابرین اور شہدا کی ارمانوں کی تکمیل ممکن نہیں لہذا کارکن اور ذمہ داران وقت کی نزاکت کو پرکھتے ہوئے فعال کردار ادا کریں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں اے این پی ضلع چمن کونسل اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالخالق حقمل صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی ترجمان ولی داد میانی صوبائی سیکرٹری کلتور وادب حضرت علی اچکزئی ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل منعقد ہوا جس میں 22نومبر کو شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی14ویں شہید اسدخان اچکزئی کی چوتھی اور شہدا پرلت کی برسی کے موقع پر منعقد جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ تنظیمی فعالیت ضلع میں امن وامان کی مخدوش صورتحال حکومت کی شہہ پر انتظامیہ کی جانب سے انتقامی کاروائیوں ڈیورنڈ لائن پر تجارت آمدورفت میں رکاوٹوں اور چمن پرلت کے بارے میں تفصیل سے آرا اور تجاویز پیش کئے

مقررین نے کہا کہ پشتون قومی تحریک شہدا اور اکابرین کی انتھک جدوجہد قربانی کی بدولت زندہ و جاوید ہے شہدا کی امین جماعت کی حثیت سے شہدا کی جہد اور قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کرنا آج کی تنظیمی ذمہ داران کا فرض عین ہے

مقررین نے کہا کہ امسال شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی اور شہدا پرلت کی برسی ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں

جب پشتون افغان وطن بالعموم اور شہدا کی مسکن چمن باالخصوص انتہائی مشکل حالات کاسامنا کررہی ہے گزشتہ ایک سال سے یہاں کے لاکھوں افراد سے جینے کا حق چھینا جارہاہے یہاں تجارت پر قدغنیں لگاکر بالادست اشرافیہ ہماری معاشی قتل عام کے درپے ہیں

حکمرانوں کی سرد مہری غیر سنجیدگی سے یہاں انسانی المیہ جنم لے چکا مقررین نے کہا کہ 22 نومبر کو صبح 9 بجے شہدا وطن اور شہدا پرلت کی یاد میں عظیم الشان جلسہ عام کاانعقاد ہوگا اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام ذمہ داران بنیادی یونٹوں سے قریبی رابطے کو اولیت دیں اور غیور پشتون اولس کی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *