کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جب چوکیدار چوروں کیساتھ مل جائے سیکورٹی کا بجٹ چند لوگوں کے جیب واکاؤنٹ میں چلی جائے تو عوام کاکوئی پرسان حال نہیں سب کچھ غیر محفوظ ہوگاسب کچھ کی حفاظت کیلئے سب کو متحد ہوناہوگا۔
بلوچستان کے عوام نوجوانوں اور بچوں کا اغواء ہونا،لاپتہ کرنا روزکا معمول بن گیا۔9سالہ مصور خان کاکڑ کے اغواء کے خلاف شہریوں عوام اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے
اگر متحد نہ ہوئے تو سب کے بچے اسی طرح اغواہوں گے چوروں لٹیروں انسانیت دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔لاپتہ افراد اغواشدہ بچوں کی بازیابی اور ظلم وجبر کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور حتجاج کریگی
ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیرینا چوک میں مغوی مصورخان کاکڑکے لواحقین وشہریوں اوعوام کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امراء زاہدا ختر بلوچ،پروفیسرسلطان محمدکاکڑ،امیر ضلع عبدالنعیم رند اعجازمحبوب،طیب فرید خان،مولانا عبدالحمیدمنصوری ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ اظہاریکجہتی بھی کیا مصور خان کاکڑ کے لواحقین اور دھرنا منتظمین نے جماعت اسلامی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا
اپنی خطاب میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ شہرکے اندر سے دن کی روشنی،سیف سٹی پراجیکٹس مکمل ہونے کے بعد سینکڑوں کیمروں، چیک پوسٹوں،سیکورٹی گارڈز،ایف سی ودیگر سیکورٹی اداروں کے ا ہلکاروں کی موجودگی کے باوجود شہری محفوظ نہیں،اسی ارب قومی خزانے سے سیکوڑی کے نام پر لینے کے بعد بھی شہری وعوام محفوظ نہیں۔
جب یہ چوکیدارنااہل ناکام ہویا چوکیدار کاروبار، بھتہ خوری،مالی مفادات میں مصروف ہوجائے تو شہریوں وعوام کی حفاظت کون کریگا جماعت اسلامی نے حق دو تحریک شروع کر دیا ہے عوام الناس شہری تاجر سمیت ہر طبقہ فکر کے اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔
ہم سب نے جائز قانونی حقوق،جان ومال کی حفاظت،امن اور عدل کیلئے متحدہ مخلصانہ جدوجہدکرنی ہے تب جاکر ہمیں حقوق امن اور خوشحالی نصیب ہوگی اگر ہم اسی طرح غافل،منتشراور استعمال ہوتے رہے توچور،لٹیرے وسائل کو لوٹنے کیساتھ ہمیں ایک ایک کرکے کھاجائیں گے۔
جماعت اسلامی سب کو حقوق کے حصول کیلئے متحد کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔متحدہوکر ظلم وجبر،ناانصافی، عوام دشمن اقدامات کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے جگہ جگہ ایف سی چیک پوسٹیں،سیکورٹی اداروں کے گاڑیوں کے جلوس کس مرض کی دوا ہے کیا
ایف سی کے اہلکار اپنی آفیسرزکی ذاتی حفاظت کیلئے کام کر رہے ہیں کیا سیکورٹی اداروں کے لوگ سب وی وی آئی پی مومنٹ اور بڑے لوگوں کی حفاظت کیلئے ہیں عوام کے ٹیکس،قومی خزانے سے اسی پچاسی ارب بجٹ کیوں ان ادارں ان سیکورٹی کے اہلکاروں پر خرچ کیا جائے جوعوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہیں۔
جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف اورعوام کی کی جان ومال،قومی خزانے کی حفاظت کیلئے عوامی آئینی جدوجہد کر رہی ہے سول ادارے،سیاسی ورکرز،علمائے کرام نوجوان،مزدور،تاجر اورطلباء ملکر جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حقوق میسرہوگی انصاف کا بول بالا ہوگا
Leave a Reply