|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ :  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارے وکلا قانون اور جمہوریت کے محافظ اور خادم ہیں۔

ہم 8 اگست کے شہدا سمیت تمام وکلا کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. بلاشبہ آپ کے ذریعے معاشرے میں جمہوری رویوں کو پروان چڑھانے میں بھی تقویت ملی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رف عطا، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ایڈوکیٹ میر عطا اللہ لانگو، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان نجم مینگل اور مسلم لیگ(ن)لائٹرز ونگ کے صدر انور نسیم کاسی سمیت سینئر وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب میں شریک وکلا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو مزید استحکام بخشنے کیلئے وکلا برادری کا تعاون پر مبنی کردار انتہائی اہم ہے۔

گورنر مندوخیل نے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے میں وکلا برادری کے تعاون پر مبنی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے وکلا کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کو درپیش مسائل کے دیرپا حل تلاش کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاس کے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *