|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے ممبران نے، کوئٹہ شہر کے نمائندوں کے ساتھ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

دورے میں صوبائی وزرا علی مدد جتک, بخت محمد کاکڑ، لیاقت علی لہڑی،حاجی ولی محمد نورز ئی و اراکین پی اے سی میر زابد علی ریکی، رحمت صالح بلوچ، فضل قادر مندوخیل،کمشنر کوئٹہ، کوئٹہ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر، پی اینڈ ڈی و ایریگیشن کے نمائندے اور و پی اے سی کے افیسران شامل تھے۔

دورے کے دوران، کمیٹی کے ارکین نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے صوبے کی بڑی آبادی کو سہارا دینے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کوئٹہ میں کام کی سست رفتار پر مایوسی کا اظہار کیا چیئرمین اصغر علی ترین، نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی حالت سے خاص طور پر ناخوش تھے، انہوں نے نوٹ کیا کہ کام کی سست روی کی وجہ سے عوام کئی ایک مسائل سے دو چار ہیں، چئیرمین نے کہا کہ شہر میں ایک روڈ بند ہونے کیوجہ سے پورے شہر کا ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔

یہ ہم قانون بنانے والے ممبران کی بہت بڑی کمزوری ہے سریاب روڈ سبزل روڈ جو حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے، کو بھی اس کی سست پیش رفت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیاپروجیکٹ ڈائریکٹر اور کوئٹہ کے کمشنر نے کمیٹی کو پروجیکٹ کی صورتحال سے آگاہ کیاتاہم،

پی اے سی نے کئی خامیوں کی نشاندہی کی، جن میں سریاب روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لئے پلزکی عدم موجدگی، اور پورے پراجیکٹ میں فلائی اوورز اور انڈر پاسسز نہیں، سڑک کی حفاظت کی ضروری خصوصیات جیسے کیٹ ہائیز، اسپائکس اور مختلف مقامات پر سڑک کے نشانات و اعلامات کی عدم موجودگی شامل ہے کمیٹی نے نشاندہی کی کہ سڑکوں کے کنارے لگائے گئے درختوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے درخت مرجھا گیے ہیں۔ ان کی کوئی دیکھ بھال نہیں ہے

مزید برآں، کمیٹی نے کڈنی سینٹر کے قریب پل کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی، کمیٹی ممبران نے کہا کہ اس کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگ ون وے جاتے ہیں

اور اس کی وجہ سے حادثات بھی ہوتے ہیں ان خدشات کو دور کرنے کے لیے، چیئرمین اصغر علی ترین نے Accountability اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے کا خصوصی آڈٹ کرانے کا بھی عندیہ دیاآج کے وزٹ سے پی اے سی کے منصوبے کی پیش رفت کو تیز کرنے اور کوئٹہ کے شہریوں کے لیے بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے فعال اقدامات کرکے،

پی اے سی کا مقصد منصوبے کو تیزی سے ٹریک کرنا اور اس پر عمل درآمد کے کاموں کو زیادہ جوابدہ بنانا ہے، جس سے بالآخر کوئٹہ کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *