کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سردار زین العابدین خلجی اور نور خان خلجی نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی جانب سے 24 نومبر کودی جانے والی اِحتجاج کی کال پر عمل کرتے ہوئے احتجا ج میں شرکت کیلئے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد جائیں گے
ملک میں بدامنی اور مینڈیٹ کی چوری کے خلاف پرامن جدوجہد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے
نور خان خلجی اور سردار زین العابدین خلجی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کیلئے پارٹی کا سب سے بڑا قافلہ بلوچستان کے تاریخی شہر سبی سے اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ کی قیادت میں اسلام آباد جائے گا
انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شرکت کیلئے 23 نومبر کو پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پر امن طریقے سے اسلام آباد کی جانب جائیں گے کیونکہ ہم 26ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت نہیں مانتے
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کیلئے بڑی ریلی کی صورت میں جائیں گے اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک میں بدامنی اور مینڈیٹ کی چوری کے خلاف سراپا احتجاج ہو کر اپنا آئینی جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پر امن طور پر جمہوری جد و جہد کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جاری جدوجہد میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سے بھی بھرپورطور پر اس جدوجہد میں شرکت کرینگے
کیونکہ پارٹی کے بلوچستان کے غیور کارکنان ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہم اپنے میڈیٹ کی واپسی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں پارٹی کو عوام کی جانب سے دئیے جانے والے مینڈیٹ کو چوری کیا ہے
اور فارم 47کے حکمران ملک و قوم پر مسلط کئے گئے ہیں جن کو ہم نہیں مانتے۔
Leave a Reply