|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) بلوچستان کے سربراہ سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مدارس پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی چھاپے قبول نہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تشویش ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام اضلاع میں احتجاج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے بعد دہشت گرد آرام سے چلے جاتے ہیں، حالات کنٹرول نہیں ہوسکتے تو امن و امان کےلیے اربوں روپےکیوں رکھے جاتے ہیں۔

جے یو آئی بلوچستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کو وین سے اتارکر اغواء کیا گیا، کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، ہرنائی، دکی کوئلہ کانوں پر حملے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 نومبر سے پشین اور چمن میں مدارس پر چھاپے مارے گئے، مدارس ہماری ریڈ لائن ہیں، تلاشی لینے کا طریقہ ہے۔

سینیٹر مولانا عبدالواسع نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی کا مدارس پر چھاپوں اور بلوچستان کے حالات پر اجلاس ہوا، بعض عناصر نہیں چاہتے کہ مدارس رجسٹرڈ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی، غیراخلاقی چھاپے قبول نہیں، اگر مدارس کے خلاف رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو تحریک چلائیں گے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *