کوئٹہ: ایئر پورٹ روڈ پر چمن پسنجر ٹرین کی زد میں بچوں کو سکول لے جانے والی گاڑی زد میں آنے سے 3 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین ایئر پورٹ روڈ پر صبح 9 بجے سکول جانے والی گاڑی ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی
جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار 3 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔