|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے نزدیک بلوچستان کے مسائل کا حل فوجی آپریشن نہیںبلکہ اس کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے چاہیے ہے

اپنے دورِِ اقتدار میں بھی علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی سنجیدہ کوششیں کی تھیںبلوچستان میں ٹارگٹڈ فوجی آپریشنز کا سلسلہ گزشتہ 20 برسوں سے جاری ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں غیر ملکی خبر ارساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جب ماضی کے آپریشنز سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوا تو موجودہ آپریشن سے کیا نتیجہ نکلے نگے ہم اس آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں

بلوچستان میں فوجی آپریشن سے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے جب کہ یہ اقدام عوام اور ریاست کے درمیان فاصلے کو مزید بڑھا دے گاریاست کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کی حکمت عملی اختیار کرے اور ایسے اقدامات کرے جو عوام کو ریاست سے مطمئن اور خوش رکھنے میں مددگار ثابت ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *