|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز کی حفاظت پر خاص توجہ دی جائے

تا کہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔

تمام زونل کمانڈ رز کو ہدایت کی کہ بی سی لائن میں تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارات کی حفاظت کو فل پروف کیا جائے۔

جوانوں کو دوران ڈیوٹی سمجھایا جائے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔تمام زونل کمانڈ رز ہیڈ کوارٹر کو اپنی سفارشات بھیجیں کہ بی سی کے جوانوں کے لئے زمین کا تعین کریں جہاں جوانوں کی رہائش گاہ بنائی جاسکیں جس سے جوانوں کی رہائش کا مسئلہ حل ہو سکے اور وہ پریشانی سے بیچ سکیں

ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ بی سی آغا محمد یوسف نے بی سی ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اپنی زیر صدارت میٹنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کمانڈر (ر)عطا اللہ شاہ ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، تمام زونل کمانڈرز زون i.ii.iiiو زونل کمانڈرز سبی ، خضدار،لورالائی ،گوادر نے بذریعہ ویڈیولنک ،اے ڈی اسد اللہ اور باقی تمام افسران نے شرکت کی۔

جس میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ بی سی کے جوانوں کو اپنے اپنے زونوں میں جائے تعیناتی کی سفارشات ہیڈ کوارٹر کو بجھوائیں تاکہ جوانوں کو اپنے اپنے ضلعوں میں تبادلے کئے جائیں جس سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ ڈیوٹی کر سکیں اور اپنے بچوں کی تعلیم صحت ، خوراک اور اچھے ماحول پر خصوصی توجہ دے سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *