|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھر پور طریقے سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ کی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی اوربلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے فیسلٹی ٹیشن مراکز قائم کئے جائینگے اور ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کے احکامات بھی دئیے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے “بلوچستان بزنس سمٹ” کا انعقاد بھی کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل کے ساتھ ساتھ ایک طویل ساحلی پٹی بھی رکھتا ہے

اور یہ خطہ سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین خطہ ہے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے صوبائی حکومت مناسب ماحول فراہم کرے گی اور سرمایہ کاروں کو کارخانے قائم کرنے کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بلا خوف و خطر بلوچستان آئیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئینجی سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں صوبائی حکومت گیس, پانی، انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی

انہوں نے بی بی او آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ایسے منصوبے تشکیل دئیے جائیں جس سے صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو اور سرمایہ کاروں کا رجحان صوبے میں سرمایہ کاری کی جانب مبذول ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کو عملی شکل دی جائے جو سرمایہ کاروں ایک محفوظ فضا فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاروں کے آنے سے صوبہ معاشی خود کفالت کی جانب گامزن ہوگا جو مجموعی طور پر بلوچستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، وائس چیئرمین بی بی او ٹی بلال خان کاکڑ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی بی او آئی ٹی میجر ریٹائرڈ کبیر زرکون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *