لاہور: کونسل آف پاکستان نیوز ایڈیٹر (سی پی این ای)کے اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی اور ریجنل اخبارات اور رسائل کیمسائل کے حل کیلئے بات چیت کی گئی۔
وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے سی پی این ای کے عہدیداروں کے وفد کی جانب سے سامنے آنے والی شکایات کے ازالے کیلئے تعاون کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر جن اخبارات کو اشتہارات دیئے گئے تھے۔
ان کو ادائیگی کردی گئی ہے۔
جبکہ بقایا جات کی آئندہ ہفتے تک ادائیگی کردی جائیگی۔
سی پی این ای کے عہدیداروں کے وفد کی درخواست پر عظمیٰ بخاری نے اشتہارات کی بندش کا شکار اخبارات کے اشتہارات دوبارہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ریجنل اخبارات کو آئی پی ایل اشتہارات کی بندش پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپرا رولز کی وجہ سے ریجنل اخبارات کو آئی پی ایل کی مد میں اشتہارات بند کیے گئے ہیں۔
اِس کے ازالے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔ بہت جلد اِس کو بحال کردیا جائے گا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف اور مسلم لیگ نون آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
اور اخبارات کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
سی پی این ای کے عہدیداروں کے وفد کی قیادت صدر ارشاد احمد عارف نے کی۔
جبکہ سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل اعجاز الحق، سابق صدر سی پی این ای و چیئرمین فری میڈیا کمیٹی کاظم خان، چیئرمین پنجاب کمیٹی ایاز خان، نائب صدر پنجاب بابر نظامی، اور سیکرٹری اطلاعات ضیاء تنولی وفد میں شامل تھے۔
Leave a Reply