کوئٹہ : بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل دو لاکھ 47ہزار میں سے 3416ملازمین گھوسٹ نکلے ۔
ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی نہ ہی ان ملازمین نے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کیلئے اپنے آفیسران سے رابطہ کیا ۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندھی کیلئے جانچ پڑتال کرتے ہوئے 31اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ انچارج آفیسران سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں جس کے بعد ماہ اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں
محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق صوبے کے مختلف محکموں میں دو لاکھ 47ہزار ملازمین ہیں جن میں 3416ملازمین کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی،اور نہ ہی ان کو ماہ اکتوبر کی تنخواہیں جاری کی گئیں ہیں ۔
محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق غیر تصدیق شدہ ملازمین گھوسٹ تصور کئے جائیں گے ۔
Leave a Reply