|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)اپنے جاری کردہ اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ بلوچستان میں جاری بغاوت اور تشدد کو حل کرنے کے لیے فوری،

اعلی سطح پر اور فیصلہ کن سیاسی مذاکرات کا آغاز کیا جائے جس میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے کمیشن نے حکومت کی جانب سے مسئلے کے حل کے بجائے مزید سخت کارروائیوں کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

ایچ آر سی پی کے مطابق، ماضی میں ایسے اقدامات کئی بار کیے گئے

لیکن ان کے نتائج مقامی آبادی میں غصے اور عدم اعتماد میں اضافے کی صورت میں سامنے آئے ہیںایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ ریاست ہر حال میں بلوچستان کے شہریوں کے آئینی اور جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *