کوئٹہ: سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی جے یو آئی پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات،
اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا،
سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے جمعرات کو اسلام آباد میں جے یو آئی پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کی رہائش گاہ جاکر ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا
Leave a Reply