|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں قاہد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فارم ہاؤس پر بم کی برآمدگی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سیاست فکری و شعوری بنیاد پر کی ہے ان کے کردار و اقدار کی گواہی ہر سیاسی کارکن و ہر زی شعور انسان دیتا ہے۔

ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے بدولت آج نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فارم ہاؤس میں بم رکھنا سازشی عناصر کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔یہ عناصر قاہد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قومی قیادت بننے اور سیاسی کارکنوں و اہل علم و ادب اور عام عوام میں ان کی پزیرائی سے پریشانی سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سیاسی کارکنوں کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں اس طرع کی منفی اقدام و سازش کے خلاف سیاسی کارکن فکری طور پر مضبوط ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی قومی سیاسی جماعت ہے سیاست قومی فکر و اہداف کی بنیاد پر کررہے ہیں اور کسی کو نہ اپنی سیاست میں مداخلت کرنے کی اجازت اور نہ خود کسی کی سیاست پر قدغن لگاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کی عدم تشدد کی سیاست کمزوری نہ سمجھا جائے۔

نیشنل پارٹی نے پہلے بھی ایسے منفی ہتھکنڈوں کا مقابلہ بھی کیا اور ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

کوئی خام خیالی میں نہ رہے فارم ہاؤس والے واقعے میں ملوث عناصر کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *