|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے قافلے پر پولیس کا دھاوے کی پرزور مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف بلوچستان کا قافلہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا

24 نومبر کا احتجاج آئین و قانون، جمہوریت اور حقیقی آزادی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے قافلے کا اسلام آباد جانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی طرح تحریک انصاف بلوچستان کا قافلہ بھی فائنل کال پر اسلام آباد پہنچے گا

24 نومبر 2024 کا احتجاج کی منزل پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کو مضبوط و مستحکم، چوری کیا ہوا مینڈیٹ کی واپسی ، غیر قانونی طور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی رہائی اور 26 ویں آئینی ترمیم کی واپسی ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ کتنے افسوس اور دکھ کہ بات ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان کے پرامن قافلے کی روانگی کے موقع پر درجنوں پولیس کی گاڑیاں، نفری حتی کہ پولیس وین تک پہنچ گئی ہے یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم کوئی دہشت گرد اور ملک دشمن ہو

پرامن قافلے پر پولیس کے دھاوے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس یقین اور عزم کیساتھ کہ چائیے آندھی ہو طوفان ہو یا کوئی بھی رکاوٹیں ہو ان سب کو عبور کرتے ہوئے ہم حقیقی آزادی کی منزل 24 نومبر فائنل کال میں پہنچ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں صف اول کا کردار ادا کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *