کوئٹہ: لکپاس کے قریب ایف سی کے عملے نے 25 سے زائد پیٹرول سے لوڈ زمبادک گاڑیاں قبضے میں لے لیں
جس کے خلاف گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹروں نے ٹول پلازہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا
جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑکوں کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے لکپاس کے مقام پر 25 سے زائد زمباد گاڑیاں جن میں پیٹرول لوڈ تھا
جس کو قبضے میں لے لیا جس کے خلاف گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹروں نے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا
جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مسافروں اور ٹرانسپورٹروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کی قبضے میں لی جانے والی گاڑیاں واپس کی جائے تاکہ ان کا روزگار چلتا رہے آخری اطلاعات آنے تک روڈ بلاک تھا۔
Leave a Reply