|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ : کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت کوئٹہ کے زرغون روڈ کی توسیع کاکام شروع کردیا گیا ڈویلپمنٹ پیکج کے عملے نے زرغون روڈ پر ریلوے آفیسران کے بنگلوں کی چار دیواری گرادی بنگلوں کی چار دیواری گرنے پر ریلوے ملازمین کا اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کیا ۔

ریلوے ملازمین کے مطابق کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت زرغون روڈ کی توسیع کیلئے تعمیراتی کمپنی کے عملے نے زرغون روڈ پر ریلوے افیسران کے بنگلوں کی چار دیواری گرادی بنگلوں کی چار دیواری گرنے پر ریلوے ملازمین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زرغون روڈ پر نکل آئے اور احتجاجا زرغون روڈ بند کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملازمین کو شاہراہ بند کرنے نہیں دی

ریلوے ملازمین کا موقف ہے کہ انہوں نے عدالت سے اسٹے حاصل کیا ہوا ہے

دوسری جانب کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے بتایا کہ ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ کی اجازت سے کارروائی شروع ہے

چیف سیکرٹری اور ریلوے حکام کو توسیعی منصوبے پر عمل درآمد سے آگاہ کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *